Wednesday, August 19, 2020

جب اُسے اغوا کیا گیا۔ | When he was abducted | Waris Iqbal | محاورات کی ...

waris ki kawish وارث کی کاوش: جب اُسے اغوا کیا گیا۔ محاورات پر م...

waris ki kawish وارث کی کاوش: جب اُسے اغوا کیا گیا۔ محاورات پر م...:   جب اُسے اغوا کیا گیا۔ محاورات پر مبنی    کہانی وہ پھونک پھونک کر قدم اٹھا رہا تھا۔   اس کے چاروں طرف اندھیرا تھا۔   اچانک وہ کسی چیز...

جب اُسے اغوا کیا گیا۔ محاورات پر مبنی کہانی

 

جب اُسے اغوا کیا گیا۔

محاورات پر مبنی   کہانی

وہ پھونک پھونک کر قدم اٹھا رہا تھا۔  اس کے چاروں طرف اندھیرا تھا۔

  اچانک وہ کسی چیزسے ٹکرایا اور گرپڑا۔  خوف کی وجہ سے اس کے بدن کے رونگٹے

 کھڑے ہو گئے۔  اس نے ٹٹو ل ٹٹول کر دیکھا تو اسے پتہ چلا کہ وہ ایک کرسی سے

ٹکرایا تھا۔وہ آہستہ آہستہ آگے بڑھتارہا اور ایک دروازے تک پہنچ گیا۔

 اس نے دروازہ کھولا تو سورج کی روشنی کمرے میں پھیل گئی یہ روشنی ایک روشن دان

 سے آرہی تھی۔  وہ اسی کرسی پر بیٹھ گیا جس سے اٹک کر وہ گرا تھا۔  اب وہ کیا کرے؟اگر وہ باہر نکلتا ہے تو وہ لوگ ضرور اسے پکڑ لیں گے۔  وہ

شش و پنج میں تھا۔ 

اسے اپنے گھر والے بھی بہت یاد آرہے تھے۔  اپنی امی کی پیاری پیاری باتیں یادکر کے اس کا دل بھر آیا۔  نہ جانے ان کا کیا حال ہو گا۔   ”مجھے ہرحال میں یہاں سے نکلنا ہے۔“ اس نے خود سے کہااور اٹھ کرکھڑا ہو گیا۔  ”لیکن اگر میں باہر نکلا تو وہ لوگ مجھے پھر پکڑ لیں گے۔  وہ مونچھوں والا آدمی تو بہت ظالم تھا۔  اس نے کس بے دردی سے مجھے مارا تھا۔  اپنی طرف سے تو وہ مجھے مار کر پھینک گیاتھا۔  یہ سوچ کر ہی اس کے بدن کا خون خشک ہو گیا۔  ”نہیں نہیں مجھے جانا ہے،  چاہے کچھ بھی ہو ۔“  وہ خود سے باتیں کر رہا تھا۔  اسی جوش میں وہ کمرے کادروازہ کھول کر باہر آگیا۔ کوشش کر کے وہ بڑے سے ایک گیٹ کے قریب پہنچ گیا۔  گیٹ کھلا ہوا تھا۔ کھلاگیٹ دیکھ کر اس کا ماتھا ٹھنکا۔  لیکن اس نے حوصلہ کر کے باہر قدم رکھ لیا اور ادھر ادھر دیکھا۔  باہر کوئی بھی نہیں تھا۔

 اس کے سامنے حد نگاہ تک صحرا پھیلا ہوا تھا۔  گیٹ کے ساتھ ہی امرود کا  پودہ تھاجس پر امرود لگے ہوئے تھے۔  امرود دیکھ تو اس کے منہ میں پانی بھرآیا۔  وہ تیزی سے اس پودے کی طرف بڑھا اور تین امرود توڑلئے۔  امرود کھا کر اس کی جان میں جان آئی۔ 

اسے آج اپنی بہادری اور حد سے زیادہ بڑھی ہوئی خود اعتمادی کا خمیازہ بھگتنا پڑ رہا تھا۔  وہ اکیلا ہی گھر سے نکلا اور ایک شخص کے جھانسے میں آگیا کئی دنوں بعد جب اسے ہوش آیا تواس نے خود کو ایک کمرے میں پایا۔  جہاں سے نکل کر اب وہ بھاگا تھا۔